17 جون، 2017، 12:04 PM

روس نے الرقہ میں 28 مئی کو ایک فضائی حملے کی تصویر جاری کردی

روس نے الرقہ میں 28 مئی کو ایک فضائی حملے کی تصویر جاری کردی

روسی وزارت دفاع نے شام کے شہر الرقہ میں 28 مئی کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنائے گئے اس مقام کی فضائی تصویر جاری کی ہے ۔ اس حملے میں داعش سربراہ البغدادی کی 30 ساتھیوں سمیت ہلاکت کا دعوی کیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے شام کے شہر الرقہ میں 28 مئی کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنائے گئے اس مقام کی فضائی تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے وہاں پر داعش کے سربراہ ابو بکر البغداد موجود تھا اور وہ اپنے 30 ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق اس سے قبل  روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ 28 مئی کو شام کے شہر الرقہ میں داعش کے اہم  ٹھکانے پرکیے گئے فضائی حملے اور اس میں البغدادی کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کررہا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مئی کے آخر میں ایک فضائی حملے میں الرقہ میں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعشی سربراہ کے ٹھکانے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کررہے تھے۔ اس حملے میں البغدادی اور اس کے تیس دہشت گرد ساتھیوں کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

News ID 1873253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha